13 اکتوبر، 2015، 12:38 AM

ترکی کا شام کے بارے میں روس و ایران سے مذاکرات کا فیصلہ

ترکی کا شام کے بارے میں روس و ایران سے مذاکرات کا فیصلہ

ترکی کے وزیر اعظم داؤد اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی شام کے سیاسی حل کے بارے میں روس اور ایران کے ساتھ مذاکرات کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم داؤد اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی  شام کے سیاسی حل کے بارے میں روس اور ایران کے ساتھ مذاکرات کرےگا۔

ترکی کے وزیر اعظم نے کہا کہ ترکی بشار اسد کی حکومت کو ہرگز قبول نہیں کرےگا۔ واضح رہے کہ ترکی دہشت گردوں کی حمایت اور شام میں عدم استحکام پیدا کرنے والا اہم ملک ہے جس نے امریکہ، سعودی عرب،قطر اور اسرائیل کے تعاون سے شام کی قانونی حکومت کو دہشت گردوں کے ذریعہ گرانے کی بہت کوشش کی جس میں اسے ناکامی ہوگئی اور اب تو روس نے شام کے صدر بشار اسد کی آشکارا حمایت کرکے ترکی، سعودی عرب اور ان کے آقاؤں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

News ID 1858819

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha